محکمہ ایکسائز کا موٹر برانچز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
علی ساہی:محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر کی موٹر برانچز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق موٹر برانچز میں سالہا سال سے استعمال ہونے والا کمپیوٹر سسٹم اب جواب دینے لگا ہے جس کے باعث سٹاف اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 2006 کے بعد موٹر برانچز کے سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، جس کے باعث ڈیٹا پراسیسنگ، رجسٹریشن اور دیگر امور میں بار بار تعطل آتا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام موٹر برانچز میں نئے کمپیوٹر سسٹمز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات
حکام کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہوں گے، جن میں سے 10 کروڑ روپے کمپیوٹر، سرورز اور دیگر آئی ٹی اسسریز کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ باقی 10 کروڑ روپے سے نیا فرنیچر اور دیگر دفتری سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ سٹاف اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس برانچز کیلئے جدید سسٹم فراہم کیا گیا تھا، جبکہ اب موٹر برانچز کی بہتری کیلئے فنڈز کی سمری حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس، ہفتہ 14فروری 2026
حکام کے مطابق موٹر برانچز کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام اور دیگر سامان کی خریداری آئندہ مالی سال میں متوقع ہے، جس سے رجسٹریشن اور ٹرانسفر سمیت دیگر سروسز کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹر برانچز برانچز کی اور دیگر
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔