data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے ۔ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جس سے عوامی اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

بعد ازاں پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری حاصل کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے مجوزہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر کی قیمت میں اضافے کا

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے