data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 7 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 001 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی۔

تاہم سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 105 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 219 روپے پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 90 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 046 روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا، تاہم آج کے اضافے نے مارکیٹ میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں سونے کی

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے