وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مطالبات کےلیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کاکوئی قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی تمام بند سڑکیں کھول دے۔ اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک راستے نہ کھولے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دیں گے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے تمام سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی بانی کو بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے تو درخواست دے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے این آراو کی کوششیں ہوئیں،مگروفاق نےڈیل قبول نہیں کی۔ اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے، ڈیل عملی شکل اختیارنہ کر سکی، تصدیق شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں، 2024 کی ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں ان سے پوچھا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سڑکیں بند کرنے اختیار ولی کو مشکلات پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار