کراچی کے حق اور با اختیار شہری حکومت کیلیے آج سندھ اسمبلی پر دھرنا دیں گے،منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260214-01-15
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، چیئرمین یوسی 5 عارف منیر کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت لال قلعہ پارک فیڈرل بی ایریا بلاک 8 عزیز آبادمیں 3 روزہ فلاور شو کا افتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا حق دلانے ، بااختیار شہری حکومت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اورآج سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی۔ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ شہر کے حق پر کسی کو بھی ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ جن لوگوں نے شہریوں سے جینے کا حق چھینا ہے ان کا تعاقب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں جس طرح تعمیر و ترقی کے کام ہورہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں جماعت اسلامی کے ٹاونز نے واٹر اینڈ سیوریج کی مد میں 2 ارب روپے خرچ کیے جو صوبائی حکومت کے ذمے تھے۔ جماعت اسلامی ایک جانب تعمیر و ترقی کا کام اور دوسری جانب صوبائی حکومت سے اختیارات لینے کے لیے جدوجہد بھی کررہی ہے جبکہ صوبائی حکومت اختیارات اور وسائل دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے ۔ کراچی کے عوام ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ گلبرگ ٹاؤن کا 25 سال قبل سلوگن تھا کہ پھول جیسے لوگ پھول جیسا ٹاؤن اور آج بھی یہی سلوگن ہے۔ کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتاہے لیکن کراچی کو جان بوجھ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی صوبے سندھ پر18 سال سے قابض ہے۔ 21 سال سے کے فور کا منصوبہ مکمل نہیں ہوا اور نہ ہی شہریوں کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ ہوا۔ شہر میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ حکمران عوام کو پانی،بجلی، سڑکوں سمیت دیگر سہولیات نہیں دے رہے۔ کریم آباد انڈر پاس ، ریڈ لائن نا مکمل منصوبے پیپلز پارٹی کی بد ترین نااہلی، کرپشن کا شاہکار ہے۔ اگر صوبائی حکومت عوام کو جینے کا حق نہ دے تو عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اپنا حق لے کر رہیں گے ۔ کامران سراج نے کہا کہ الحمدللہ آج ایک اور وعدے کی تکمیل کرکے لال قلعہ پارک بحال کیا گیا ہے۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔ گلیاں اور سڑکیں روشن ہیں،ہم چمکتا دمکتا گلبرگ ٹاؤن بنانے جارہے ہیں۔ محدود وسائل اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔ تعمیر و ترقی کا سفر اور کراچی کو حقوق دلانے کی جدوجہد بھی جاری رہے گی۔ نصرت اللہ نے کہا کہ اہل محلہ عزیز آباد کو پارک کی بحالی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سالانہ فلاور شو کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں ، ہم گلبرگ ٹاؤن میں شعبہ صحت اور تعلیم پر بھی کام کررہے ہیں اور کراچی کے عوام پر احسان نہیں بلکہ کراچی کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں،کراچی ٹیکس دیتا ہے تو ملک کی معیشت چلتی ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جاتا۔ آج سے 5 سال قبل حافظ نعیم الرحمن نے حق دو کراچی تحریک کا آغاز کیا تھا اورکہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ تقریب سے چیئرمین یوسی 5 عارف منیر صدیقی،وائس چیئرمین عرفان شاہ، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کے ہمراہ لال قلعہ پارک فیڈریل بی ایریا بلاک 8عزیز آباد میں 3روزہ فلاور شو کا افتتاح ، دوسری جانب دورہ کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کے عوام جماعت اسلامی صوبائی حکومت کررہے ہیں عوام کو کے لیے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔