کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
حاشر ورائچ:پاکستان بار کونسل نے 14 فروری کو ہونیوالے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردئیے۔پاکستان بار کونسل نے ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا ۔
علی امین گنڈاپور کا عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان
ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ نے اپنی اپیل میں کہا کہ سندھ بار کونسل کے تحت بنایا گیا الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے فیصلے میں کہا کہ تصدیق کے بغیر انتخابی عمل غیر شفاف ہوگا ،سندھ بار کونسل اپنے ہی جاری کردہ احکامات پر عمل کیے بغیر الیکشن نہیں کروایا سکتا ہے ،ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سے روکا جاتا ہے ،سیکرٹری سندھ بار کونسل ووٹر لسٹوں اور بیلٹ میٹریل جمع کروائیں،سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھے ۔
سینئر سیاستدان زعیم قادری کی نماز جنازہ ادا، میانی صاحب قبرستان میں تدفین کردی گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی بار ایسوسی ایشن انتخابات ملتوی انتخابات سندھ بار کونسل
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔