اسلام آباد یونائیٹڈ نے شمار جوزف کی جگہ بلیسنگ مزرابانی کو شامل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمار جوزف کو اسکواڈ سے الگ کرتے ہوئے ان کی جگہ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میں ہوتا تو احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں ضرور لیتا، شاہد آفریدی
دانیال رسول کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمار جوزف کا معاہدہ باہمی رضامندی سے ختم کیا گیا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی پیس بولنگ کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
فرنچائز نے پی ایس ایل نیلامی میں شمار جوزف کو ان کی بنیادی قیمت ایک کروڑ دس لاکھ روپے میں خریدا تھا، تاہم اب ان کی جگہ 29 سالہ مزرابانی کو ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
بلیسنگ مزرابانی اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں شرکت کر چکے ہیں اور 2021 میں ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جس کے بعد ان کی فارم میں واپسی نمایاں ہوئی ہے۔
میڈیا کے مطابق نہ کھلاڑی اور نہ ہی فرنچائز اس معاملے پر عوامی بیان جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ اس فیصلے کی حتمی منظوری پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل آکشن میں عمر اکمل کا نام شامل کیوں نہیں؟ کامران اکمل نے سسٹم پر سوال کھڑے کردیے
اسلام آباد یونائیٹڈ، جو اب تک 3 پی ایس ایل ٹائٹلز جیت چکی ہے، نے نیلامی میں محمد حسنین، سلمان ارشاد، محمد وسیم جونیئر، میر حمزہ اور رچرڈ گلیسن کو بھی بطور فاسٹ بولرز شامل کیا ہے۔
پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سیزن میں 2 نئی ٹیمیں سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین بھی لیگ کا حصہ ہوں گی، جبکہ ملتان سلطانز نئی ملکیت کے تحت راولپنڈی منتقل ہو چکی ہے۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ بلیسنگ مزرابانی پی ایس ایل شمار جوزف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ بلیسنگ مزرابانی پی ایس ایل بلیسنگ مزرابانی پی ایس ایل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔