سندھ کے 8 پبلک سیکٹر اداروں کا سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع کروانے سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
آڈیٹر جنرل کی تازہ رپورٹ میں یہ نشان دہی ہوئی ہے کہ صوبہ سندھ کے 8 پبلک سیکٹر ادارے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی سندھ کے پبلک سیکٹر اداروں پر آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند اداروں میں مالی نظم و ضبط اور اندرونی کنٹرولز میں کمزوریاں پائی گئی ہیں، اور 8 پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع نہیں کروائے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3 کیسز میں غیر قانونی تقرریوں میں 26 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگی کی نشان دہی کی گئی ہے، خریداری کے 3 کیسز میں ایک ارب 18 کروڑ روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی، اور واجبات کی عدم وصولی کے 4 کیسز میں 4 ارب 65 کروڑ روپے کی رقم بقایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی اداروں کی جانب سے اخراجات اور وصولیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں شفاف تقرریوں اور قواعد کے مطابق خریداری یقینی بنانے کی سفارش کی گئی اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں شفافیت اور احتساب بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پبلک سیکٹر رپورٹ میں
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔