کنساس سٹی چڑیا گھر میں تیسرے نایاب زرافے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
مسوری کے کنساس سٹی چڑیا گھر اور ایکویریم نے اعلان کیا ہے کہ یہاں’بچوں کا بوم‘ جاری ہے، کیونکہ 4 ماہ سے بھی کم عرصے میں تیسرا زرافہ بچہ پیدا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، 140 نایاب جانور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے
چڑیا گھر کے مطابق تازہ پیدا ہونے والا بچہ نورا 7 فروری کو ماں ماکالی اور باپ آیدان کے ہاں پیدا ہوا، اور وہ اپنے بہن بھائی بینی اور ایسپن کے ساتھ وقت گزار رہی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kansas City Zoo & Aquarium (@kansascityzoo)
نورا 4 ماہ میں پیدا ہونے والا تیسرا ماسائی زرافہ بچہ ہے جو اسی چڑیا گھر میں پیدا ہوا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق زرافوں کا پورا جھنڈ، جس میں چنڈی، الیکا اور ویلو شامل ہیں، اس وقت پردے کے پیچھے ہیں کیونکہ نئے زرافہ کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے، جو گرمیوں کے آغاز میں کھلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی
یاد رہے کہ ماسائی زرافہ عالمی سطح پر خطرے سے دوچار نوع میں شامل ہیں اور ان کی حفاظت کی عالمی تنظیم نے انہیں نایاب قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چڑیا گھر کنساس نایاب زرافہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چڑیا گھر نایاب زرافہ چڑیا گھر
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔