چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فورٹ عباس کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز

فورٹ عباس(آئی پی ایس ) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے فورٹ عباس کا دورہ کیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملک کے آخری عدالتی مرکز فورٹ عباس میں عدالتی اصلاحات کا آغاز کر دیا، دورہ کے موقع پر عدالتوں کی سولرائزیشن اور ای لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی پالیسیز بہترین ہیں، پنجاب میں مقدمات نمٹانے کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تاریخی اصلاحات کا کریڈٹ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو جاتا ہے۔یحیی آفریدی نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتوں کی تحقیق اور بلا تعطل کام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں، سائلین کو سپریم کورٹ طرز کی سہولیات دی جائیں۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا

سولرائزیشن، ای لائبریری ،خواتین مرکز سہولیات، صاف پانی کے پلانٹس ترجیحی منصوبے اگست 2026 تک مکمل کیے جائیں۔یحیی آفریدی نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عدالتی بنیادی ڈھانچے کی بروقت مضبوطی، ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی خدمات کی سہولیات میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سول جج کی عدالت میں عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ یحیی آفریدی نے منصوبہ بندی اور بجٹ معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب کو جوڈیشل کمپلیکس فورٹ عباس میں سولرائزیشن منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے،بی این پی نگہبان رمضان پیکیج: 40 لاکھ مستحق خاندان مستیفد ہوں گے: مریم نواز پاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی غزہ امن بورڈ اجلاس سے قبل حماس نے اہم شرائط رکھ دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس فورٹ عباس

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا