مودی حکومت کے وزیر کا جیفری ایپسٹین سے روابط کے معاملے پر استعفٰی دینا چاہیئے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پون کھیڑا نے کہا کہ ہردیپ سنگھ پوری کے حالیہ انٹرویوز متضاد اور گمراہ کن ہیں، وزیر نے کہا کہ "اگر کچھ ہوا ہوتا تو میں بتا دیتا" جسے پون کھیڑا نے "حیران کن ذہنیت" قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے مودی حکومت کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے روابط کے معاملے پر وہ "اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں" ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں وزیر نے "صرف جھوٹ بولا" ہے اور کانگریس اس معاملے کو عوام کے سامنے اٹھائے گی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ہردیپ سنگھ پوری کے حالیہ انٹرویوز متضاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر نے کہا کہ "اگر کچھ ہوا ہوتا تو میں بتا دیتا" جسے پون کھیڑا نے "حیران کن ذہنیت" قرار دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایپسٹین فائلز سے متعلق تنازع میں کئی ممالک کے رہنماؤں نے استعفے دئے ہیں اور اس معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی اور ہردیپ سنگھ پوری کے نام بھی زیر بحث آئے ہیں۔ پون کھیڑا نے کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ ہردیپ سنگھ پوری کی ایپسٹین سے صرف ایک ملاقات ہوئی، بلکہ متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے وزیر کے اس بیان پر بھی سوال اٹھایا جس میں کہا گیا تھا کہ ملاقات کے مقام کا انہیں علم نہیں تھا کیونکہ ڈرائیور لے جا رہا تھا اور راستے میں انہوں نے انٹرنیٹ پر معلومات تلاش کیں۔ پون کھیڑا نے سوال کیا کہ کیا اس وقت وزیر کم عمر تھے کہ انہیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ نہ تھا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 2008ء میں عدالت میں اعتراف جرم کے باوجود 2014ء میں بھی وزیر کو ایپسٹین کے مجرمانہ ریکارڈ پر "شکوک" تھے، جو ان کے بقول اخلاقی معیار پر سوال کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ نومبر 2014ء میں ایپسٹین نے ایک ای میل کے ذریعے "ڈیجیٹل انڈیا" سے متعلق معلومات شیئر کیں، حالانکہ اس مہم کا باضابطہ آغاز جولائی 2015ء میں ہوا اور پوچھا کہ کیا اس سے پہلے معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ پون کھیڑا نے خارجہ پالیسی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ بعض علاقائی فیصلوں پر ایپسٹین کے اثر و رسوخ کی باتیں سامنے آئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہردیپ سنگھ پوری پون کھیڑا نے نے کہا کہ انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی