لاہورمیں تیز رفتار گاڑی نے 3لڑکیوں کو کچل ڈالا: 2جاں بحق، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہورکےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں تیزرفتار لگژری گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، حادثےمیں دو لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں 5لڑکیاں سڑک عبور کررہی تھیں ، کلمہ چوک انڈر پاس سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ،ماہدہ اور سونیا کے نام سے کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق تمام لڑکیاں کال سینٹر پر کام کرتی تھیں ، متوفیہ سونیا کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے،جس میں قتل خطا کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم عتیق شہباز کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے جس کا ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔