میئر کراچی نے ویلنٹائنز ڈے پر حافظ نعیم کو گلدستہ بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
حافظ نعیم الرحمان کو ادارہ نور حق کراچی کے ایڈریس پر گلدستہ بھیجا گیا، جبکہ میئر کراچی نے حافظ نعیم الرحمان کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کو گلدستہ بھیج دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے اعلان کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر حافظ نعیم الرحمان کو گلدستہ بھیج دیا ہے۔ کے ایم سی ترجمان نے بتایا کہ حافظ نعیم الرحمان کو ادارہ نور حق کراچی کے ایڈریس پر گلدستہ بھیجا گیا، جبکہ میئر کراچی نے حافظ نعیم الرحمان کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان کو میئر کراچی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔