رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے

 الیکشن کمیشن میڈیا پر ہر صوبے میں مباحثوں کا انتظام کرے اس طرح سے ہمارا سیاسی نظام اور سیاسی جماعتیں عوام کے سامنے جوابدہ بن سکیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جیل کاٹی جیل میں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟