اسرائیل بدستور ہمارے علاقوں پر قابض ہے، شام
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں اسعد حسن الشیبانی کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت اور خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود ہم نے، السویداء میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری قبول کی۔ اسلام ٹائمز۔ شام پر قابض جولانی رژیم کے وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے کہا کہ صیہونی رژیم، شام کی بہتری اور بحالی نہیں چاہتی۔ اسرائیل اب بھی ہمارے ملک کے بعض حصوں پر قابض ہے۔ اسعد حسن الشیبانی نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل نے ہماری سرزمین پر قبضہ جاری رکھنے کے علاوہ، اب تک ہزار سے زیادہ فضائی حملے کئے۔ اسرائیل نے کوشش کی کہ شام کے اندر مقامی تنازعات کو بھڑکائے لیکن دمشق، صبر و تحمل اور امریکی مدد سے اسے مذاکرات کی میز پر لے آیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم، اپنی سلامتی کے لئے شام کے خطرہ ہونے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے۔ اسعد حسن الشیبانی نے "السویداء" کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود ہم نے، السویداء میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری قبول کی۔
اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ حکومت، مفادات اور وابستگیوں کے تصادم سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمانی نمائندگی کے میدان میں اپنا منفرد تجربہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ترقی کے دروازے کھولتا ہے، لیکن یہ محض سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ موجودہ مرحلے میں عبوری حکومت کی توجہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل پر مرکوز ہے۔ آخر میں جولانی رژیم کے وزیر خارجہ نے ملک میں موجودہ مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جنگ زدہ ملک میں رہ رہے ہیں۔ شامی معاشرہ اندرونی اور بیرونی طور پر منتشر ہے۔ ہمیں انسانی مسائل اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔