سلیکٹڈ نہیں، منتخب قیادت ہی بلوچستان کو بحران سے نکال سکتی ہے، بی این پی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اپنے بیان میں بی این پی نے کہا کہ ڈیتھ سکواڈ، فارم 47 اتحاد، مظالم نے بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچایا، جہاں سے نوجوانوں کی واپسی مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گنے چنے سیاسی بونوں کی جانب سے پارٹی قائد سردار اختر مینگل پر تنقید کے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ 25 لاکھ کی آبادی پر جھوٹ بیچنے والے لوگوں کو مسلط کرکے حالات کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا گیا ہے۔ یہی سیاسی بونے ہر دور میں اپنے نظریات، قیادت، نعروں کو بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنے جھوٹ بیچتے رہتے ہیں۔ تاکہ انہی کی تنخواہیں جاری رہیں۔ اکیسویں صدی میں بلوچستانی عوام خصوصاً بلوچ نوجوانوں کی آنکھوں پر پٹی باندھنا ممکن نہیں ہے۔ من گھڑت باتوں کے ذریعے مختلف شکلوں میں دہائیوں اقتدار میں گزارنے والے اب بلوچستان میں ایک کلو میٹر بغیر سکیورٹی کے سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک یونین کونسل جیتنے کی ان کی حیثیت نہیں اور سوشل میڈیا پر بیٹھ کر سب کو ٹھیک کا نعرہ الاپ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کو بحرانوں سے پیسے نہیں حقیقی عوامی قیادت کی نکال سکتی ہے۔ عوام پر جبراً مسلط کردہ فارم 47 کے حکمران جتنا خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کریں، مگر اہل بلوچستان اس بات سے آگاہ ہیں کہ ڈیتھ سکواڈ، فارم 47 اتحاد کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم نے بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچا کر بلوچ نوجوانوں کو بہت آگے نکال دیا ہے، جہاں سے ان کی واپسی مشکل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال انتہائی مخدوش ہیں۔ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو حالات مزید ابتر ہوں گے۔ سلیکٹڈ نہیں عوام کی منتخب قیادت ہی بلوچستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ لہٰذا مزید سیاسی بونوں کی باتوں میں آنے کی بجائے عوام اور زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کو
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔