کراچی کے حقوق کے لئے پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا ۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کا جبر سب کے سامنے آگیا ہے، پرامن مظاہرین پر حملہ کیا گیا، ہزاروں شیل نہتے لوگوں پر فائر کیے گئے، مسجد پر بھی شیلنگ کی گئی، ایک جگہ آگ بھی لگی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خواتین اور بچے بھی زہریلی گیس سے متاثر ہوئے، آنسو گیس شیل زائد المیعاد تھے، بزرگوں نے بھی آج جوانوں کا مظاہرہ کیا، عوام نکلیں گے تو مسائل حل ہوں گے اور قابض سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا، کراچی کے لوگ تنہا نہیں ہیں، حکومت سندھ نے ہزاروں ارب روپے ہڑپ کرلیے ہیں، لوگ ٹینکروں کے نیچے آکر مر رہے ہیں، یہ گل پلازہ کی آگ بھی نہیں بجھا سکے، سڑکیں ٹوٹی ہیں، بچے گٹر میں گر رہے ہیں، یہ مافیا ہے، جو پرامن مظاہروں کو بھی کچلتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریڈ لائن اور کریم آباد انڈر پاس کے معاملے پر ان کی نااہلی سب کے سامنے ہے، کراچی بدترین صورت حال کے باوجود سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، اس شہر کے لوگوں کو پرسکون زندگی میسر نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نعیم الرحمان
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔