ٓآئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میںاہم میچ میں پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں آمنے سامنے آئیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے بجے کھیلا جائے گا۔ لگ بھگ 35 ہزار شائقین اسٹیڈیم میں جب کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ٹی وی پر یہ ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھیں گے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کی حتمی تصدیق کے بعد کولمبو میں شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے، جس کے باعث ایئرلائنز کے ٹکٹوں اور مقامی ہوٹلوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بکنگ ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں جن ہوٹلوں کا ایک رات کا کرایہ عام طور 100 سے 150 ڈالر ہوتا تھا، وہ 660 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کولمبو میں
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔