Express News:
2026-07-24@00:53:33 GMT

گرین شرٹس نے بھارت کے خلاف تاریخ بدلنے کی ٹھان لی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

کولمبو:

گرین شرٹس نے بھارت کیخلاف تاریخ بدلنے کی ٹھان لی، کولمبو میں آج ورلڈکپ کا میچ جیت کر ایشیا کپ کی مسلسل تین شکستوں کا ازالہ کرنے کی کوشش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارا بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں رہا لیکن جب بھی آپ نیا میچ کھیلنے آئیں تو وہ ایک نیا دن ہوتا ہے۔

ٹیم کو فتح کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، آپ تاریخ سے سبق سیکھ سکتے ہیں، ہم نے بھی ایسا کیااور اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹاس سے کھیل کا فیصلہ نہیں کر سکتا، چاہے آپ ٹاس جیتیں یا ہاریں میچ تب ہی جیتیں گے جب اچھی کرکٹ کھیلیں ، ٹاس تو صرف کھیل شروع کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

ہمیں فتح کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا،اپنے منصوبے 40 اوورز کے لیے بہتر انداز میں نافذ کرنے ہوں گے، ہم گزشتہ کئی دنوں سے سری لنکا میں موجودگی کی وجہ سے یہاں کے موسم اور پچ کے بارے میں جانتے ہیں، اسی کے مطابق اچھی تیاری بھی کر چکے ،امید ہے کہ یہ ہمیں فائدہ دے گی۔

انھوں نے کہا کہ ممکن ہے کولمبو میں اسپنرز کا غلبہ ہو لیکن میرا خیال ہے فاسٹ بولرز کا بھی کردار ہوگا، پیسرز کی مہارت کو آپ کہیں بھی نظرانداز نہیں کر سکتے،ان کا کردار ہمیشہ رہتا ہے یہاں بھی ہوگا، ہمارے پاس بہت سے اسپنرز ہیں ساتھ فاسٹ بولرز کی بھی کمی نہیں جنھیں ضرورت پڑنے پر استعمال کر سکتے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے تمام کھلاڑی برابر ہیں، عثمان طارق ٹیم کے دیگر 15 پلیئرز جیسے ہی ہیں، وہ گزشتہ چند ماہ سے بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں،پاکستان ٹیم کا حصہ بننے سے قبل انھوں نے لیگز میں بھی بہت عمدہ کارکردگی دکھائی تھی، وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ عثمان سے جب سے کرکٹ شروع کی ان کے بارے میں غلط ایکشن جیسی باتیں ہوتی رہی ہیں،وہ 2 بار کلیئر ہو چکے، ایکشن کی درستی کیلیے ان سے آئی سی سی نے جو کہا وہ سب کچھ کیا،میں نہیں جانتا کہ لوگ ان کے بارے میں اتنی باتیں کیوں کر رہے ہیں لیکن ایک بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عثمان اس کی پرواہ نہیں کرتے کیونکہ وہ ان سب کے عادی ہیں یہ سب ان کے ساتھ تب سے ہو رہا ہے جب سے انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی۔

انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جاتا ہے، ہم بھی یہی کریں گے، ہمارے ٹاپ 4 کھلاڑی بیٹنگ آرڈر میں سیٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،البتہ اگر صورتحال کے مطابق کچھ بدلنے کی ضرورت ہوئی تو ایسا کریں گے۔ 

ہمارے پاس 15 کھلاڑی ہیں اور ان میں کسی بھی 11 کو میدان میں اتار سکتے ہیں، ہمیں ان سب پر اعتماد ہے، انھوں نے کہا کہ ہم بارش کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، البتہ اگر میچ کم اوورز کا ہوا تو اس کے لیے تیار ہیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ ایسے حالات میں کیا کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میچز میں چاہے بولنگ ہو یا بیٹنگ آپ کو اچھا آغاز کرنا ہوتا ہے، پاور پلے بہت اہم ہوتا ہے، ہم کوشش کریں گے کہ بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی شروعات کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ کے بارے میں کریں گے نہیں کر

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا