امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں شرکا خضرامسجد سے رونہ ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے حق ، مسائل کے حل اور با اختیار شہری حکومت کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے میں جماعت اسلامی نے اپنے کارکنوں اور شہریوں کو مسجد خضراء پہنچے کی ہدایت کی تھی ، کارکنوں کی بڑی تعدادشام 5بجے تک وہاں جمع ہو چکی تھی ، مسجد خضراء سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت جلوس کی صورت میں روانہ ہوئے اور اکبر روڈ سے ہوتے ہوئے کورٹ روڈ پہنچے ، جہاں پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جن کے پاس بڑی تعداد میں شیلنگ گن اور لاٹھیاں موجود تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔