مائیکروسافٹ اے آئی چیف نے ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مائیکروسافٹ کے اے آئی چیف مصطفی سلیمان نے کہا ہے کہ کچھ ہی عرصے میں اے آئی ملازمین کی جگہ لے سکتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مائیکروسافٹ کے اے آئی چیف مصطفی سلیمان نے کہا کہ اے آئی بہت جلد پیشہ ورانہ کاموں میں انسانی سطح کی کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت اگلے 12 سے 18 ماہ کے اندر زیادہ تر وائٹ کالر ملازمتوں کو خودکار بنا سکتی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔اے آئی وکلا ، اکاؤنٹنٹس، پروجیکٹ مینیجرز اور مارکیٹنگ کے شعبوں کی زیادہ تر ذمے داریاں سنبھال لے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔