data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں صوبائی وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو، صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ سید نجم شاہ اور میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے شہر میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کا آغاز آٹو بھان روڈ کے منصوبے سے کیا گیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد وفد نے ٹنڈو آغا فلائی اوور کے مقام پر عبدالستار ایدھی روڈ فیز II کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔مزید برآں وفد نے پنیاری کینال کے بائیں اور دائیں کناروں پر زیر تعمیر سڑکوں کا بھی دورہ کیا اور جاری کاموں کی تکمیل بروقت اور معیاری انداز میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر آبپاشی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آٹو بھان روڈ، وادھو واہ روڈ، پنیاری لیفٹ اور رائٹ کینال روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ فیز ٹو کے جاری ترقیاتی کام کا دورہ کیا، اس کے علاوہ لطیف آباد نمبر 4 میں واٹر سپلائی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، نئے منظور شدہ مسری شیخ پراجیکٹ پر جلد ہی رنگ روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا، شھر میں نئی سڑکوں اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، اس کے علاوہ قاسم چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کی نئی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔ انشااللہ حیدرآباد شہر کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبے شہر کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ