data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ICC T20 World Cup کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔

روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے کا کاؤنٹ ڈاؤن مکمل ہو چکا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا جہاں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مہارت کے ساتھ کھلاڑیوں کے اعصاب کا بھی سخت امتحان ہوگا۔

بھارتی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ پاکستانی شاہین اپنی مؤثر بولنگ سے حریف پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ گرین شرٹس نے بڑے میچ سے قبل بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بیٹرز پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ سیشن میں اسی طرز کے بولرز کا سامنا کرتے رہے تاکہ بہتر تیاری کی جا سکے۔

اس سنسنی خیز مقابلے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے اور کولمبو میں میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تاہم کولمبو کے غیر یقینی موسم کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں اتوار کی شام ہونے والے اس اہم میچ کے دوران بارش کا امکان موجود ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا