پاکستانی اے آئی صلاحیتوں کا عالمی اعتراف، پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں ایک پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے لاکھوں ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت خرید لیا ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم پر عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ اس کامیابی میں ایس آئی ایف سی کی معاونت اور جامع اصلاحاتی اقدامات نے اہم کردار ادا کیا، جن کے باعث پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کو عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ ورچوئنز کو باضابطہ طور پر خرید لیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کی تکنیکی استعداد اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ابھرتی جدت کا عملی مظہر قرار دے رہے ہیں۔
ورچوئنز اے آئی کے بانی راحیل احمد کے مطابق یہ خریداری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی اے آئی ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عالمی ٹیک کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر کے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت اور سرمایہ کاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان مستقبل میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے اہم مراکز میں شمار ہو سکتا ہے۔
https://mnews.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی اے آئی کی ٹیکنالوجی
پڑھیں:
مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
بلیوں اور دیگر معصوم جانوروں کی دل موہ لینے والی ویڈیوز برسوں سے انٹرنیٹ پر خوشی اور سکون کا ذریعہ سمجھی جاتی رہی ہیں تاہم مصنوعی ذہانت یا اے آئی سے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اب ان پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اے آئی سے بنائی گئی جعلی تصویر پہچان سکتے ہیں؟ ماہرین نے 6 اہم نشانیاں بتا دیں
بی بی سی کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اب بہت سے صارفین کسی بھی خوبصورت جانور کی ویڈیو دیکھ کر لطف اندوز ہونے کے بجائے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ آیا یہ منظر حقیقت ہے یا مصنوعی ذہانت کی تخلیق۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بلیوں اور دیگر جانوروں کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر معصومیت، خوشی اور حقیقی جذبات کی علامت سمجھی جاتی تھیں لیکن اب اے آئی کی بدولت ایسی ویڈیوز اتنی حقیقت سے قریب دکھائی دیتی ہیں کہ ان کی اصلیت پر یقین کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف جارجیا میں میڈیا اسٹڈیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر جیسیکا میڈوکس کے مطابق جانوروں کی ویڈیوز کی اصل خوشی اس احساس میں ہوتی ہے کہ یہ واقعی پیش آیا تھا جبکہ اے آئی اس احساس کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے۔
مزید پڑھیے: بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں
انہوں نے کہا کہ جب صارفین کو شک ہونے لگے کہ ویڈیو حقیقی نہیں تو وہ جذباتی طور پر اس سے جڑنے کے بجائے پہلے اس کی تصدیق کرنے لگتے ہیں جس سے خوشی کا احساس مصنوعی اور کھوکھلا محسوس ہونے لگتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہی صورتحال صرف جانوروں کی ویڈیوز تک محدود نہیں بلکہ ایسی ویڈیوز بھی متاثر ہو رہی ہیں جنہیں لوگ ’آڈلی سیٹسفائنگ‘ یا مزاحیہ کلپس کے طور پر پسند کرتے ہیں۔
اعتماد میں کمی کا خدشہماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین جعلی جانوروں کی ویڈیوز کو قبول کرنے لگیں تو مستقبل میں سیاست دانوں، جرائم، حادثات اور دیگر اہم واقعات سے متعلق اے آئی سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی آسانی سے سچ سمجھا جا سکتا ہے جو معاشرے میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اے آئی سے تیار جعلی شواہد نے کورین اداکار کا کیریئر تباہ کر دیا
رپورٹ میں سنہ 2024 میں امریکا میں آنے والے ہریکین ہیلین کا حوالہ بھی دیا گیا جب تباہ کن سیلاب کے دوران مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور کئی افراد نے بعد میں یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ تصاویر جعلی تھیں انہیں حقیقت سے قریب قرار دیا۔
حقیقی تخلیق کار بھی متاثر ہوں گےماہرین کے مطابق اے آئی ویڈیوز کا ایک بڑا اثر حقیقی کانٹینٹ کریئیٹرز پر بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت چند لمحوں میں بے شمار ویڈیوز تیار کر سکتی ہے جبکہ حقیقی ویڈیو بنانے والوں کو وقت، محنت اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔
اس صورتحال میں معیاری اور حقیقی مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے اپنی محنت کا مناسب معاوضہ حاصل کرنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔
انٹرنیٹ کا اگلا بڑا چیلنججیسیکا میڈوکس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر بظاہر معصوم اور تفریحی مواد بھی مستقبل میں زیادہ خطرناک غلط معلومات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جعلی ہولوکاسٹ تصاویر سے کمائی، اسپیمرز کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب
رپورٹ کے مطابق اب سوال یہ نہیں کہ اے آئی جانوروں کی ویڈیوز بنا سکتی ہے یا نہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ صارفین ایک ایسے انٹرنیٹ کے ساتھ کیسے مطابقت پیدا کریں گے جہاں حقیقت اور مصنوعی تخلیق میں فرق کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اصلی اور نقلی اے آئی اے آئی جانور جانوروں کی ویڈیوز جانوروں کی ویڈیوز کا مزہ کرکرا مصنوعی ذہانت