ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت اہم معرکہ آج، میچ سے قبل ہی کولمبو میں پاکستانی شائقین کی بہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے سے ایک روز قبل کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
شہر بھر میں اور خصوصاً اسٹیڈیم کے اطراف پاکستان کے حق میں بھرپور عوامی حمایت واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟
پریماداسا اسٹیڈیم کے باہر شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد جمع ہے، جس کے باعث فضا میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ منتظر مقابلوں میں شمار ہونے والے اس میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اطراف کا علاقہ سبز رنگ میں رنگا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
The R.
— Cricbuzz (@cricbuzz) February 14, 2026
پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ کئی سری لنکن کرکٹ مداح بھی کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے نظر آئے، متعدد مقامی افراد گرین شرٹس پہنے اور پاکستان کے پرچم اٹھائے اسٹیڈیم کے گردونواح میں موجود تھے۔
اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں فین زون کا منظر پیش کر رہی ہیں جہاں نعرے، جھنڈے اور ٹیموں کے رنگ ماحول پر غالب ہیں۔
شہری ماحولاسٹیڈیم کے باہر دونوں ممالک کے شائقین کو ایک ساتھ خوشیاں مناتے دیکھا گیا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے پرچم ساتھ ساتھ لہرا رہے تھے۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ محض ایک میچ نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اور ایک عالمی اسپورٹس ایونٹ ہے، جس کی گونج دونوں ممالک سے کہیں آگے تک سنائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تمام سیٹیں بُک، ٹکٹ بلیک میں 4 گنا قیمت پر فروخت
یہ جوش و خروش صرف اسٹیڈیم تک محدود نہیں بلکہ کولمبو کے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں میں بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین خصوصی طور پر اس ہائی پروفائل مقابلے کو دیکھنے کے لیے شہر پہنچ چکے ہیں، جس سے شہر کا ماحول ایک اسپورٹس فیسٹیول میں تبدیل ہو گیا ہے۔
شائقین کی بھرپور حمایتاہم تجارتی علاقوں کے دکانداروں کے مطابق ٹیموں کی شرٹس، پرچموں اور کرکٹ سے متعلق اشیا کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں سبز جرسیوں کی طلب سب سے زیادہ ہے۔
کئی سری لنکن شائقین کو بھی پاکستان کے پرچم اٹھائے معروف بازاروں میں گھومتے دیکھا گیا، جو کھیل کے ذریعے سرحدوں سے بالاتر جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹی 20 میچ: ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، دونوں کپتان کیا کہتے ہیں؟
مقامی مبصرین کے مطابق جب بین الاقوامی کرکٹ مختلف ممالک کے شائقین کو ایک شہر میں اکٹھا کرتی ہے تو یہ موقع محض کھیل تک محدود نہیں رہتا بلکہ دوستی، ہم آہنگی اور مثبت اسپورٹس کلچر کا پیغام بھی دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں مدِمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہیں، جس کے باعث اس ٹاکرے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس فیسٹیول بھارت پاکستان پریماداسا اسٹیڈیم ٹی20 سری لنکا شائقین کولمبو ورلڈ کپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس فیسٹیول بھارت پاکستان پریماداسا اسٹیڈیم ٹی20 سری لنکا کولمبو ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے شائقین کو پاک بھارت ورلڈ کپ میں پاک
پڑھیں:
اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔
اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔
مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘
اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔
اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔
ادارت: مقبول ملک