ناقص انتظامات کے باعث دو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پر 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے 1800 خدمات کمپنیوں کی سروسز معطل کیے تھے۔
وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سٹہ بازوں نے کس کو فیورٹ قرار دیا؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔