آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے گوادر اور کوئٹہ کے طلباء کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر کے طلباء نے گوادر نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔

طلباء کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے اور دفاعی اداروں کی صلاحیتوں کو قریب سے سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ونٹر انٹرنشپ پروگرام میں کوئٹہ کی مختلف جامعات کے بھی 150 طلبا و طالبات کو شوٹنگ رینج اور پاکستان گیلری کا دورہ بھی کروایا گیا۔

طلباء نے آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹرن شپ پروگرام آئی ایس پی آر طلباء نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار