سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جیلانی پارک میں قائم رمضان فیسٹیول کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےموقع پر موجود افسران کو سخت ہدایات جاری کیں۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیسٹیول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم آمدن والے طبقے کیلئے خصوصی رمضان ریلیف فراہم کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے جہاں معروف برانڈز کی 20 فیصد سے زائد رعایتی آفرز دی جا رہی ہیں۔ رمضان فیسٹیول مکمل طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسپانسرشپ اور وولنٹری ڈسکاؤنٹ ماڈل پر قائم ہے اور اس کے قیام پر سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ فیسٹیول میں 165 سے زائد سٹالز فعال ہیں، جہاں اشیائے خوردونوش و روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء دستیاب ہیں، پنجاب بھر میں 74 رمضان فیسٹیول عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، بچوں اور سپیشل بچوں کیلئے خصوصی گفٹس، سٹالز اور فیملی فرینڈلی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت اور تحفظ کیلئے ریسکیو 1122، ویسٹ مینجمنٹ، کلینک آن ویلز اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، صاف اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف عوامی خدمت اور ریلیف کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی اور شفافیت کے ساتھ عمل پیرا ہیں، انڈسٹری سٹیک ہولڈرز اور معروف برانڈز کے بھرپور تعاون پرشکرگزار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا