کیف میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملہ، روس کا ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم باکو کے سرکاری حکام کی جانب سے روس کی طرف منسوب دانستہ میزائل حملوں کے بار بار دہرائے گئے دعووں پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں اور ایسے کسی بھی حملے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارتِ خارجہ نے باکو حکام کی جانب سے کییف میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر دانستہ میزائل حملے کے دعوے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ نے روسی خبر ایجنسی تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کی وزارتِ خارجہ روس کا کہنا ہے کہ ماسکو کو باکو کی جانب سے جاری کردہ وہ سرکاری بیان حیران کن طور پر موصول ہوا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیف میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے کو دانستہ طور پر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم باکو کے سرکاری حکام کی جانب سے روس کی طرف منسوب دانستہ میزائل حملوں کے بار بار دہرائے گئے دعووں پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں اور ایسے کسی بھی حملے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ واقعے کے فوراً بعد آذربائیجانی فریق کو بروقت ضروری وضاحتیں فراہم کر دی گئی تھیں۔ بالخصوص ماسکو میں وزارتِ خارجہ کی عمارت میں آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات کے دوران وضاحت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے کی ایک عمارت اور اس کے احاطے کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نقصان کا سبب غالباً یوکرینی فوج کے فضائی دفاعی نظام کی غلط کارکردگی تھی اور یہ ایک میزائل کے گرنے کے نتیجے میں پیش آیا، نہ کہ روس کی جانب سے کسی دانستہ حملے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ ادھر روس کے نائب وزیرِ خارجہ میخائل گالوزین نے خبر ایجنسی تاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آذربائیجان میں زیرِ حراست 11 روسی شہریوں کی رہائی کو باکو کی جانب سے حسنِ نیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جو دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بنے۔
گالوزین نے کہا کہ ہمارے شہریوں کے بارے میں باکو کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی مثبت فیصلہ حسنِ ہمسائیگی کے دائرے میں آذربائیجانی فریق کی نیک نیتی کا مظہر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ قابلِ ذکر ہے کہ آذربائیجان کی سیکیورٹی فورسز نے اسپوتنک آذربائیجان کے دفتر میں کارروائی کی تھی، جس کے دوران باکو میں اس خبر ایجنسی کے دو روسی صحافی ایگور کارتافوخ (سربراہ مدیر) اور یوگنی بیلوسوف (ایگزیکٹو سیکریٹری) کو گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں آذربائیجان کے دارالحکومت میں مزید آٹھ روسی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس وقت روسی سفارت خانہ باکو نے اعلان کیا تھا کہ روسی شہریوں کی جانب سے جسمانی تشدد، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی رہائش گاہوں پر حاضری کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، اور ماسکو ان تمام افراد کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے گیا ہے کہ کا اظہار کرتے ہیں میں کہا کہا گیا روس کی
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔