راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں ہونے والے طبی معائنے اور علاج کا مکمل ریکارڈ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق مکمل تفصیل طلب کی تھی،جس پر تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق باقاعدگی سے ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی کا طبی معائنہ کرتے ہیں ۔


ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال ریکارڈ میں بلڈ پریشر،نبض،جسمانی درجہ حرارت اور شوگر لیول کا مکمل چارٹ شامل ہے،اس کے علاوہ آنکھوں سےمتعلق بیماری کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

خاران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے جھٹکے ،شدت3.

6ریکارڈ

رپورٹ میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آراء،میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات سمیت  یہ ریکارڈ بھی شامل ہے کہ کس ڈاکٹر نےکب بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں جبکہ تمام اہم علامات اور طبی معائنے کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری