فیصل ممتاز راٹھور کا سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ، نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میڈیا کی آزادی، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نو منتخب صدر سہیل مغل، سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی سمیت جملہ عہدیدران کو مبارکباد دی۔ سینٹرل پریس کلب آمد پر نو منتخب صدر سہیل مغل اور سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی سمیت دیگر عہدیداروں اور سینئر صحافیوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سنٹرل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میڈیا کی آزادی، آزاد صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے عوام کو خوشخبری سنائی کہ اووسیز کشمیریز کانفرنس آزاد خطہ کی معاشی ترقی میں بڑا سنگ میل ثابت ہو گی۔
آزاد کشمیر حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی جس کے نتیجہ میں ریاست کے اندر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور حقیقی معنوں میں ترقی کے اہداف کو پورا کرنے اور بے روز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر دیرپا ترقی اور خوشحال ریاست کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دو ماہ میں سیاسی جمود توڑ کر عوام کا اعتماد بحال کیا۔عوام کو بنیادی ضرویات کی فراہمی کے لیے حکومت کوشاں ہے۔ مختصر عرصہ میں کابینہ کے سات جبکہ قانون ساز اسمبلی کے تین اجلاس ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے۔
پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اقدامات کریں گے۔ مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت،جمہوری اداروں کے استحکام اور صحافتی آزادیوں کے لیے سنٹرل پریس کلب کا ہمیشہ نمایاں کردار رہا ہے۔ یہ ریاست کا اہم صحافتی ادارہ ہے۔ سینئر صحافیوں نے میرے والد محترم کے ساتھ بھی وقت گزارا ہے، مظفرآباد کے ساتھ اپنے والد محترم کی وجہ سے آج تک ایک خصوصی تعلق قائم ہے جس سے کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت کی ترقی اور اسے خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔وزیراعظم نے نو منتخب عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ سہیل مغل، شہزاد لولابی، شاہ ذیب افضل، خورشید چوہدری، اکمل جاوید، سید تصدق کاظمی، عارف عرفی، عباس گردیزی، عبدالواجد خان، خرم عطا شیخ، اشفاق شاہ، اشتیاق آتش، راجہ شوکت اقبال کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ا پریس کلب کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔