ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے ملک کو عدم استحکام، انتشار اور افراتفری کی طرف دھکیلا، ہزارہ کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے، پروٹیکٹرز آفس کا قیام مسلم لیگ کا کارنامہ ہے
انتخاب خان، مصطفیٰ ملک، حامد شاہ اور سردار راشد کا ایبٹ آباد ورکرز کنونشن سے خطاب
ایبٹ آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت ضلعی صدر سردار راشد خان نے کی۔ کنونشن سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری حامد شاہ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک کامران منیر، صوبائی رہنما ریاض خان، عبدالباسط سمیت مسلم لیگ کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
صوبائی صدر انتخاب خان نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہمیشہ اداروں کے احترام، آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کی حامی رہی ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کی سیاست میں ملک کو عدم استحکام، انتشار اور افراتفری کی طرف دھکیلا، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور منفی سیاست مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے ملک مزید بحرانوں میں گھِر جاتا ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ایک نظریاتی اور عوام دوست جماعت ہے، جو ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ملکی ترقی کی سیاست کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور آئندہ سیاسی جدوجہد میں ان کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں پروٹیکٹرز آفس کا قیام وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ کا ایک بڑا کارنامہ ہے، جبکہ پاسپورٹ آفس کی بہتری اور تبدیلی کے لیے وزیر داخلہ سے بات کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
صوبائی جنرل سیکرٹری حامد شاہ نے اپنے خطاب میں ہزارہ ڈویژن کو مسلم لیگ کا مضبوط قلعہ اور سیاسی گڑھ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی محنت، تنظیمی نظم و ضبط اور مؤثر عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ہزارہ بھر میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اور ہر کارکن کو پارٹی فیصلوں میں شریک کیا جائے گا۔
ضلعی صدر سردار راشد خان نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کے ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
کنونشن کے اختتام پر شرکاء نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور مسلم لیگ کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایبٹ آباد پی ٹی آئی

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا