ترقی کی نئی قوت محرکہ کو فروغ دینے پر توجہ دینا ضروری ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

بیجنگ :چھوشی میگزین کے چوتھے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جا رہاہے۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق مضمون کا عنوان “موجودہ اقتصادی امور کے اہم فرائض” ہے۔ یہ 10 دسمبر 2025 کو مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب کا ایک حصہ ہے۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2026 میں معاشی شعبے میں اندورنی طلب کے مرکزی کردار پرقائم رہتے ہوئے ایک مضبوط مقامی مارکیٹ کی تعمیرکی جائے۔ کھپت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو مربوط کرتے ہوئے ملک کی انتہائی بڑی مارکیٹ کی برتریوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ کھپت کو فروغ دینے، شہری اور دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد اور ثقافت اور سیاحت سمیت دیگرسروس سیکٹرز کو مزید فروغ دیا جائے۔

لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور مستقبل کی ترقی کو بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کیا جائے اور مرکزی حکومت کے بجٹ سرمایہ کاری کے پیمانے کو مناسب طریقے سے بڑھانے، مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز کے انتظام کو بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کو فروغ دینے، اور مؤثر طریقے سے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جدت سے چلنے والی ترقی پر عمل پیرا ہونے اور ترقی کی نئی قوت محرکہ کو فروغ دینے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ہمیں مسائل کو اصلاحات کے ذریعے حل کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے قوتِ محرکہ اور قوتِ حیات کو بڑھانا چاہیے۔ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن جاری رکھنا چاہیے اور متعدد شعبوں میں جیت جیت تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ مربوط ترقی پر عمل کرتے ہوئے شہری۔دیہی انضمام اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ “دوہرے کاربن” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے ذریعہ معاش کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ عملی کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ “سرخ لکیر”کا دفاع کرتے ہوئے کلیدی شعبہ جات میں موجود خطرات کو فعال اور محتاط انداز میں حل کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جریدے نے مودی سرکار کی ناقص سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا اگلی خبرپاکستان اور چین کے مابین میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا، میچ کے دوران بارش کے امکانات سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے بڑا ریلیف راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت؛ ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، باڈی کیم اور آن لائن ایف آئی آر کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو فروغ دینے

پڑھیں:

دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس  ہوا جس دوران  دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ  ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟