سی ڈی اے ، ایم سی آئی کے زیر اہتمام گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
سی ڈی اے ، ایم سی آئی کے زیر اہتمام گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے اتوار کے روز سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایم سی آئی نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ڈی چوک اور جناح ایونیو سے ملحقہ ایریا میں سی ڈی اے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ جسمیں شہر بھر سے سائیکلنگ کے شوقین افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سائیکلنگ چیمپئن شپ میں تقریبا 300 سے زائد سائیکل سواروں نے میں حصہ لیا جو کہ صحتمندانہ اور ماحول دوست تفریحی سرگرمیوں میں عوامی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس چیمپئن شپ میں مختلف زمرہ جات میں مقابلے منعقد کئے گئے جن میں اوپن مین، اوپن ویمن، سینئر مین، سینئر ویمن، انڈر سولہ اور انڈر نائن شامل تھے۔ چیمپئن شپ کو ایس او پی کے تحت تمام عمر کے افراد اور خواتین و مرد کی شرکت یقینی بنائی گئی۔سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے اس چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسی طرح قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی ممبران سمیت اعلی حکام و شخصیات نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سائیکلنگ کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شریک سائیکلنگ کے شوقین افراد سمیت شہریوں نے سی ڈی اے کے ان اقدامات کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو چائیے کہ اسطرح کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔
سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا یہ چیمپئن شپ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے شہری علاقوں میں گرین موبیلٹی کے فروغ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے صحتمندانہ طرز زندگی کی سرگرمیوں کی ترویج و عوامی شرکت کو فروغ دینے کیلئے اسطرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کیلئے الشفا آئی ٹرسٹ میں 10کمرے مختص، ڈاکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے عمران خان کیلئے الشفا آئی ٹرسٹ میں 10کمرے مختص، ڈاکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے آئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا سب سے پہلے بنگلہ دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغام ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا، میچ کے دوران بارش کے امکانات سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے بڑا ریلیف راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت؛ ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سائیکلنگ چیمپئن شپ کا گرین موبیلٹی کے فروغ ایم سی آئی سی ڈی اے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔