محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے تقریب، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کولمبو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند
اس موقع پر محسن نقوی کی سری لنکا کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔
کولمبو۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب
سری لنکا کرکٹ کامحسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلی عہدیداران کی ملاقات
سری لنکن… pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2026
تقریب میں سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی اور سیکرٹری دفاع بھی شریک ہوئے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران سری لنکا کرکٹ نے محسن نقوی کی کھیل کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے اعزاز میں خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں بورڈز نے اس موقع پر کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ بھی ہے، اور کولمبو آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ٹیم فارم میں ہے، نتیجہ بھی بہتر ہی نکلے گا، کولمبو پہنچنے پر محسن نقوی کی میڈیا سے بات چیت
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین پی سی بی خراج تحسین سری لنکا کرکٹ محسن نقوی وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی سری لنکا کرکٹ محسن نقوی وی نیوز پی سی بی محسن نقوی چیئرمین پی سی بی سری لنکا کرکٹ کے اعزاز میں محسن نقوی کی کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔