سابق بھارتی کرکٹر اور معروف تجزیہ کار سنجے منجریکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کھیل کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کو غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ سب کچھ برابری کی سطح پر ہوگا، محسن نقوی کا ہینڈ شیک کے معاملے پر دوٹوک مؤقف

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کھیل کا حسن اسی میں ہے کہ اس میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کو مقدم رکھا جائے۔

This ‘no shaking hands’ is such a silly thing that India has started.

It’s unbecoming of a nation like ours. Either play properly within the spirit of the game or don’t play at all.

— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 15, 2026

انہوں نے کہاکہ ہاتھ نہ ملانے جیسی روایت کا آغاز کرنا دانشمندانہ اقدام نہیں اور یہ کسی بڑے کرکٹ کھیلنے والے ملک کے وقار کے مطابق بھی نہیں۔

ان کے مطابق کھیل کا اصل مقصد ممالک اور کھلاڑیوں کے درمیان مثبت روابط کو فروغ دینا ہوتا ہے، نہ کہ دوریاں پیدا کرنا۔

سنجے منجریکر نے یہ بھی کہاکہ اگر ٹیم یا حکام کھیل کے بنیادی جذبے کے مطابق رویہ اپنانے سے گریزاں ہیں تو پھر مقابلوں میں شرکت کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

ان کا مؤقف ہے کہ کرکٹ ہمیشہ احترام، برداشت اور اصولوں کی پاسداری کا نام رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ حلقوں میں بھی اس معاملے پر بحث جاری ہے اور بعض سابق کھلاڑیوں و ماہرین نے بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہینڈ شیک تنازع ہاکی کے میدان میں ختم، پاک بھارت کھلاڑیوں کا روایتی ہائی فائیو

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کھیل کے ماحول پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرکٹ کو تنازعات سے دور رکھنا ہی اس کی عالمی ساکھ اور مقبولیت کے لیے ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بی سی بی پر تنقید سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کھیل کا میدان ہینڈ شیک تنازع وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کھیل کا میدان ہینڈ شیک تنازع وی نیوز بھارتی کرکٹ کے مطابق کھیل کے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا