بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو بنگلادیش کے نئے وزیراعظم کی تقرب حلف برداری کی دعوت موصول ہوگئی، دفتر خارجہ نے بنگلادیش سے دعوت ملنے کی تصدیق کر دی تاہم شہبازشریف دورہ آسٹریا کے باعث بنگلادیش نہیں جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری17 فروری کو ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو بنگلادیش کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں آنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف پہلے سے طے شدہ دورے پر آسٹریا جا چکے ۔ بنگلادیشی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جگہ وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلا دیش جائیں گے۔ احسن اقبال بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے ۔ بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر تقریب حلف برداری کیلئے بنگلادیش جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ ، دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ ، دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا مستقبل کی وبائوں سے بچا وکیلئے ون ہیلتھ اپروچ ناگزیر ہے، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی سی ڈی اے ، ایم سی آئی کے زیر اہتمام گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد عمران خان کیلئے الشفا آئی ٹرسٹ میں 10کمرے مختص، ڈاکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے آئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا سب سے پہلے بنگلہ دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری پاکستان کو بنگلا دیش
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔