پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ اعلی تعلیم کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس پر منتخب ہونے والے بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ملک کی معروف جامعات میں اعلی تعلیم حاصل کریں گے۔

ہوائی اڈے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعلیمی و رہائشی امور سے متعلق بریفنگ دی۔حکام کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان علمی روابط کو فروغ دینا، نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے بیچ کے لیے انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ مزید طلبہ اس تعلیمی پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔ وزارتِ خارجہ پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان آنے والے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جائیداد کے شعبے میں شفافیت لانے کیلئے قومی احتساب بیورو کا آن لائن نظام متعارف اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا مارگلہ ٹریل تھری پر انسدادِ موٹاپا ہائیک کا انعقاد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی آئی پی یو کی قیادت سے اہم ملاقاتیں بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ ، دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علامہ محمد اقبال اسکالرشپس بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ طلبہ کا کے تحت

پڑھیں:

مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @wbs.unfolded

مومنہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کی تیاریوں کے دوران ان کے سابق دوست ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سامنے آئے تھے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شادی رکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

اس تمام صورتحال کے باوجود مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کیا اور حال ہی میں نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔

اتوار کے روز جوڑے نے دعائے خیر کی ایک محدود اور خاندانی تقریب کا اہتمام کیا، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر سے متوقع ہے۔

دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری اور ٹی پنک (ہلکے گلابی) رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس نظر آئیں، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا روایتی لباس اور دلکش انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کے کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

تقریب کے دوران دونوں انتہائی خوشگوار اور پُرجوش موڈ میں دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں جوڑے کو اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مومنہ اقبال کا میک اپ معروف بیوٹی اسٹوڈیو ’ذکیہ رقیہ سیلون‘ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں اور مداح نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ مومنہ اقبال انٹرٹینمنٹ

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل