اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ مکمل، کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔جیو نیوز کے مطابق سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے، ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ کرنے والے خصوصی آلات بھی ساتھ لائے تھے، ٹیم میں ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ آج ہی مرتب کی جائے گی، ڈاکٹرز کی ٹیم اپنی رپورٹ مکمل کرکےحکومت کو دے گی۔میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :