داعش کا مقابلہ، دمشق اور بغداد کی مشترکہ ذمے داری ہے، شام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں اسعد حسن الشیبانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور اس معاملے کا بوجھ برداشت کیا۔ اسلام ٹائمز۔ "شام" پر قابض جولانی رژیم کے وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے کہا کہ دہشت گرد گروہ "داعش" کا مقابلہ، ہماری اور عراق کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ داعشی قیدیوں کی عراقی جیلوں میں منتقلی کے حوالے سے انہوں نے بغداد کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل امریکی تجویز پر ممکن ہوا۔ اس لئے ہم ایک بار پھر عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور اس معاملے کا بوجھ برداشت کیا۔ واضح رہے كہ جولانی رژیم کا ماضی خود داعش سے جڑا ہے۔ نیز اس وقت ان قیدیوں كی شام سے عراق منتقلی، خود ہزاروں سوال جنم دیتی ہے۔ دوسری جانب رواں ہفتے عراق کی وزارت انصاف نے شام سے عراق منتقل ہونے والے داعشیوں کی قومیتوں کا اعلان کیا۔ مذکورہ وزارت نے بتایا کہ یہ قیدی 61 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 5703 ہیں۔ وزارت انصاف کے ترجمان "احمد لعیبی" نے عراقی خبر رساں ایجنسی (واع) کو بتایا کہ ان داعشیوں میں سے 4253 عرب اور 983 غیر عرب ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں 467 عراقی اور 3543 شامی ہیں۔ احمد لعیبی نے مزید کہا کہ کرخ مرکزی جیل كے وارڈز كو بین الاقوامی اتحاد كی جانب سے فراہم كردہ ڈیٹا بیس كی بنیاد پر تشكیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، یوکرین، بھارت، آسٹریلیا، بیلجیئم، جارجیا اور ڈنمارک جیسے ممالک نے ہمارے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عراق اور شام کے بعد قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد تیونس (234)، مراکش (187)، ترکیہ (181)، ترکمانستان (165)، روس (130) اور مصر (116) سے ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عراق کی قومی سلامتی کونسل نے بین الاقوامی اتحاد کی درخواست پر، مشترکہ آپریشن کمانڈ کی نگرانی میں، ان افراد کو انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ذریعے، شہید محمد علاء ایئر پورٹ اور ربیعہ بارڈر کراسنگ سے قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ یہ عمل اس وقت انجام پایا جب امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی اعلان کیا کہ شمال مشرقی شام سے عراقی بارڈر تک، داعشی قیدیوں کی منتقلی کا آپریشن شروع ہوا۔ اس سلسلے میں امریکی افواج، 150 داعشیوں کو صوبہ "الحسکہ" کے حراستی مرکز سے عراقی سرزمین تک منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔