راولپنڈی:

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے۔

ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہاں اگر کوئی اس کو بہانہ بنا کر سزاؤں کی معافی چاہتا ہے تو اسے بھول جائے۔وہی ہوگا جو جیل رولز اجازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے،چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔ کبھی رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، جن افسران کو ٹارگٹس دیے انہوں نے 30جون تک حاصل کرنے ہیں ورنہ پر ان کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہو گا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے ٹریک کا۔ قازقستان ازبکستان کے صدور آئے تھے، ازبک صدر سے ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا۔ قازقستان کے ساتھ ابھی معاہدہ کیا ہے کہ چمن، قندھار، ہرات، ترکمانستان سے 840 کلو میٹر فاصلہ ہے، یہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہم سینٹرل ایشیا سے منسلک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ تافتان بارڈر پر ہماری مال گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اگر حملے نہ ہوتے تو ہم مال گاڑی چلانے کے لیے تیار تھے۔ ایم ایل ون بنانے کا نادر موقع تھا جو ہم نے کھو دیا۔ 480 کلومیٹر کراچی روہڑی 2 ارب ڈالر ایشین بینک سے منظور ہو چکے ہیں، جولائی کے اختتام تک اس کو شروع کردیں گے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی۔ بلوچستان حکومت اس کی فنڈنگ کرے گی۔ روہڑی سے کراچی 8 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں، اب 10ہو گئی ہیں لیکن روزانہ  12 کا ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسپتال کے علاوہ ہمارے تمام اسپتال اصطبل کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہیں آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔ ہماری پرائم ٹرینوں میں ٹکٹ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ ہزارہ ٹرین کو اپ گریڈ کر دیا ہے لیکن عوام ایکسپریس کو دیکھ کر منہ دوسری طرف کر دیا تھا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ یہ صدیوں کا گند ہے، جلدی صاف نہیں ہو گا۔ تمام ٹرینیں دسمبر 2026 تک اپ گریڈ ہو جائیں گی۔ ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ چیزوں کو ایکسپورٹ کر سکیں۔ ہم نے نیپال، بنگلا دیشں، سری لنکا،چلی سے رابطہ کیا ہے، ہم کوچز، ویگن کو ٹو او ٹو کے تحت دیں گے۔ این ایل سی 4 ٹرینیں ہم سے بنوانے جا رہی ہے۔ آٹو موبائل کو ٹرانسپورٹ کرنے کے اسٹاپ نہیں تھے لیکن ہم نے ڈیزائن بنا لیا ہے، خوردنی تیل کو بھی اپ کنٹری لانے کے لیے بات ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایل 2پر این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی معاونت سے ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنانے جا رہے ہیں۔ ڈیجٹیلائزیشن پر ایف ڈبلیو او سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ہر اسٹیشن اسمارٹ اینڈ سیف بننے جارہا ہے۔ 14 ویوو بریز لگیں گی کہ ویگن اوور لوڈ نہ ہو۔  آج 80 لاکھ لوگ تیل کو استعمال کر رہے ہیں، ہم چوری، اسمگلنگ کو بھی روک رہے ہیں۔

وزیر ریلوے کے مطابق لاہور اسٹیشن کے باہر جو ہونے جا رہا ہے آپ دنیا کے اسٹیشن بھول جائیں گے۔2 ارب روپے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیے ہیں۔ ریلوے کراسنگ بہت بڑا ایشو ہے۔  1875 مقامات پر پھاٹک نہیں لیکن یہ صوبوں کا کام ہے۔ کے پی حکومت نے بھی برانچ کیسسز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مثبت کام ہے۔ سفاری ٹرین کی اپ لفٹنگ کے لیے کہا ہے۔ تھر میں بھی سفاری ٹرین شروع کی ہے ،جہاں موقع مل رہا ہے وہاں سیاحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلری کا کوئی ایشو نہیں، 2، 2 ماہ بعد ملتی تھی، اب 4,5دن بعد ملتی ہے۔ جس نے ٹریک بحال اور ری اسٹور کیا، گارڈ، ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کی ویلفیئر کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایے پہلے ہی کم ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی وزیر ریلوے کر رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق