اسلام آباد کی تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اسلام آباد کی تمام مارکیٹس کے درمیان اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام آباد کی مارکیٹس اور مراکز کے نومنتخب صدور کو چیمبر کی مکمل سرپرستی حاصل ہوگی اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منتخب تاجر قیادت کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ عشائیہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر روحیل انور بٹ نیاسلام آباد کی چار مارکیٹوں کے منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا،جن میں بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت،چیئرمین بلیو ایریا حاجی چوہدری محمد نعیم جی الیون مرکز کے صدر نعیم اختر اعوان، ، ای الیون مرکز کے صدر ظاہر عباسی اور جی ایٹ مرکز کے صدر عجب خان شامل ہیں ،تقریب میں اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود،یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری مہمان خصوصی تھے،عشائیہ سے اپنے خطاب میں،سردار طاہر محمود نے کہا کہ چیمبر تاجروں اور حکومت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مارکیٹس کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند امر ہے اور اس سے باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے نومنتخب صدور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹس میں تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سابق صدر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک نے نومنتخب صدور کے مبارکباد دیتے ہوئے انھیں اہنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ تاجر وں کے مسائل کے حل کے لئے نومنتخب قیادت کو رابطے تیز کرنا ہوں گے روحیل انور بٹ نے کہا کہ اس عشائیے کا مقصد نومنتخب قیادت کی حوصلہ افزائی اور اسلام آباد کی تمام مارکیٹس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔حاجی چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قیادت اور تاجروں کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے،نعیم اختر اعوان نے کہا کہ تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ یوسف راجپوت نے کہا کہ بلیو ایریا اسلام آباد کا مرکزی کاروباری حب ہے اور یہاں کے تاجروں کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ چیمبر کی سرپرستی میں تمام مسائل کو منظم انداز میں حل کرایا جائے گا۔ ظاہر عباسی نے کہا کہ مارکیٹس کی ترقی باہمی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی سے ممکن ہے، عجب خان نے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل کو مربوط انداز میں چیمبر کے پلیٹ فارم پر لائیں گے تاکہ مثر اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا 6طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا بھارت کا 6طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا سری لنکن بورڈ کی سید محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جائیداد کے شعبے میں شفافیت لانے کیلئے قومی احتساب بیورو کا آن لائن نظام متعارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کی تاجر برادری سردار طاہر محمود مسائل کے حل کے نے کہا کہ انہوں نے کے مسائل کے لیے کے صدر

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے