Daily Mumtaz:
2026-06-02@21:52:49 GMT

خیرپور: مسافر کوچ ، ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

خیرپور: مسافر کوچ ، ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

خیرپور: (نیوزڈیسک) ٹنڈومستی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خیرپور کے قریب قومی شاہرہ پر ٹنڈومستی کے مقام پر پیش آیا، متاثرہ کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، کوچ کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کی میتوں کو سول ہسپتال خیرپور جبکہ زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو گئی، موٹروے پولیس اور خیرپور پولیس نے روڈ کو آمد و رفت کیلئے بحال کروایا جبکہ حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں روڈ پر موجود ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد