data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : جماعت اسلامی پاکستان نے سندھ اسمبلی پر پر امن احتجاج پر نہتے کارکنوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیے گئے جبکہ کراچی میں شہر کی 10 مرکزی شاہراؤں پر مظاہرے دیکھنے کو آئے۔

شرکاء نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی بدترین فسطائیت، حکومتی طاقت کے غلط استعمال، کراچی دشمن رویے اور جمہوریت کش اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو حق اور بااختیار شہری حکومت دی جائے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور دہشت گردی کے مقدمات ختم کیے جائیں۔ احتجاجی دھرنوں میں پر جوش نعرے بھی لگائے گئے، جن میں  لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی، تیز ہو، تیز ہو، جدوجہد تیز ہو شامل تھے۔

کراچی میں احتجاجی دھرنے شاہراہ پاکستان، سپرہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی (کراسنگ)، حب ریور روڈ (شیرشاہ)، داؤد چورنگی، لی مارکیٹ، شاہراہ شیرشاہ سوری روڈ اور جوہر موڑ راشد منہاس روڈ پر دیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لسبیلہ چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن پارٹی ہے اور اسٹبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم بنی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے اہل کراچی کے حقوق غصب کیے اور عوام کے جائز مطالبات کو دہشت گردی کے زمرے میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کو میٹروپولیٹن سٹی حکومت دینا اور عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور عوامی جدوجہد حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے سے ڈرتی ہیں جبکہ حکمران کراچی کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی نے 3256 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے لیکن عوام کو پانی، بجلی، سڑکیں اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

احتجاجی دھرنے سے نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز، امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، سکریٹری ضلع قائدین نعمان حمید سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پیپلز پارٹی

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار