ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ، بھارت نے 61رنز سے عبرتناک شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

کولمبو (سب نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اورصاحبزادہ فرحان 0 کے اسکور پر آوٹ ہوئے،بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی،بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0، اکشر پٹیل 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے،پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61رنز سے شکست دیدی۔176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 6 اور بابر اعظم نے 5 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا اور محمد نواز نے 4، 4 رنز کی اننگ کھیلی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد اور عثمان طارق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 22 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پاکستان کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔

بھارت کے دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔15ویں اوور میں 126 کے مجموعی سکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آوٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے، اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آوٹ ہوئے، ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیا وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے پولیس افسر کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیا موٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ 53لاکھ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے گئے امریکی ناظم الامور امریکااور پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مصروف سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق اکیسویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار