ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان روایتی حریف بھارت کیخلاف کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں مقابلہ کررہا ہے.

یوں تو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شریک نہیں لیکن بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ بھی اس میچ کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان، بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کے لیے تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیستر بنگلہ دیشی شہریوں نے انٹرویو کے دورن ہر لحاظ سے پاکستانی ٹٰیم کی حمایت میں تبصرے کیے ہیں، بنگلہ شائقین کرکٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ مقابلے ہمیشہ سے دلچسپی کا باعث رہتے ہیں۔

تاہم اس مرتبہ ان کی قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد وہ پاکستان کو اس اہم میچ میں فتح سے ہمکنار ہوتا دیکھنے کے خواہاں ہیں، ڈھاکہ میں ایسے ہی ایک کرکٹ فین نے بتایا کہ پاکستان کے جیتنے کی صورت میں انہیں از حد خوشی ہوگی۔

دوسری جانب ایک اور بنگلہ شہری کا مؤقف تھا کہ وہ پاکستان کو سپورٹ کریں گے، کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کو پسند کرتے ہیں۔ ’پاکستان جیتے گا۔‘

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے

ایک اور شہری نے بتایا کہ اب چونکہ بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہے لہذا اگر پاکستان جیتے گا تو انہیں از حد خوشی ہوگی،

ایک مؤقف تھا کہ بنگلہ دیش کے بعد ان کا پسندیدہ ملک پاکستان ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں انکی تمام تر ہمدردیاں اور دعائین پاکستانی ٹیم کے لیے ہوں گی۔

ایک نوجوان بنگلہ شہری نے بتایا کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو کامیاب دیکھنا چاہیں گے، بابر اعظم ان کے پسندیدہ پلیئر ہیں جو بہت اچھی بیٹنگ کرتے ہیں۔ ’انڈیا کے ساتھ اچھا میچ ہوگا اور پاکستان جیتے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بابر اعظم بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا