کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ: پاکستان، بھارت آج مدمقابل، اچھا کھیلیں گے: سلمان، ہینڈشیک کا انتظار کریں: سوریا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ہائی وولٹیج مقابلے میں آج کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کولمبو میں پاکستان ‘بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دید ی ہے ۔ محسن نقوی میچ دیکھنے کیلئے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔ 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا آر پریما داسا سٹیڈیم میں میچ کیلئے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہو چکا ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹیں اصل قیمت سے چار گنا زیادہ میں فروخت ہو رہی ہیں۔ شام 4 اور 5 بجے(سری لنکا کے وقت) کے درمیان ٹاس سے ٹھیک قبل میدان میں مسلسل بارش اور زیادہ نمی کی وجہ سے میچ پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے جے شاہ اور بی سی سی آئی آفیشلز کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا اسلام کو میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ میگا مقابلے سے پہلے دونوں ٹیموں نے الگ الگ تربیتی سیشن کئے ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہمارے لئے یہ سب کھلاڑی ایک جیسے ہیں، عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا، وہ ہمارے لئے ٹرمپ کارڈ ہیں۔ عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن سے متعلق بات چلتی رہی ہے، عثمان طارق دو مرتبہ کلیئر ہو چکا، پتا نہیں اس کے ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے۔ لیکن عثمان طارق پر اس سب کا کوئی اثر نہیں پڑتا، کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے۔ ایک بڑے لیول کا میچ ہوگا، ہم تیار ہیں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔ یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور پچ کا بھی علم ہے، بارش کا کچھ نہیں کر سکتے، اگر بارش کی وجہ سے اوور کم ہوتے ہیں تو اس کا بھی پلان کر رکھا ہے۔ میرے لئے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں، کوئی بھی کھیل سکتا ہے، کنڈیشنز کو دیکھ کر ہی اپنی پلیئنگ الیون بنائیں گے۔ بابر اعظم رنز کر رہے ہیں، ہمارے لئے پریشانی کی بات نہیں ہے، امید ہے بابراعظم میچ میں بھی رنز کریں گے۔بھارت کیخلاف ہمارا ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، لیکن ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلیں، انڈیا کی پوری پلئینگ الیون کیلئے پلان کیا ہوا ہے۔ جب کپتانی کر رہے ہیں ہوتے ہیں تو یہ اضافی ذمہ داری ہوتی ہے، دباؤ بھی ہوتا ہے، آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں تو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔ ہمیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان بھارت کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے میں کہا کہ ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کر لیں۔ میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔ پاکستان‘ بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔ سپنر عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔ پاکستان کے سپنرز اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔ اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں۔ پاکستان بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے، اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو میں میچ بھی دیکھیں گے اور ٹیم سے ملاقات کر کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے جہاں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سری لنکن نائب وزیر برائے سپورٹس نے کہا کہ محسن نقوی کی سری لنکا آمد باعث مسرت ہے اور دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کیساتھ بہترین تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچ سری لنکا میں ہو رہے ہیں اور میزبان ملک کے عزت و احترام کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ محسن نقوی اور سری لنکن نائب وزیر سپورٹس کے درمیان ملاقات میں کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، میچزکی کامیاب میزبانی اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا کی میزبانی سے نہ صرف کرکٹ کا فروغ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ ملے گا۔ محسن نقوی کا کولمبو میں ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر روایتی ڈھول اور رقص سے شاندار استقبال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سی او او پی سی بی سمیر احمد سید، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا ہوٹل پہنچنے پر استقبال سری لنکن وزیر کھیل اور دیگر حکام نے کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں اللہ تعالی خیر کرے گا ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی میں اچھی کرکٹ کولمبو میں کے درمیان محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا رہے ہیں کر رہے کا بھی
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔