Express News:
2026-07-24@00:53:37 GMT

پاکستان نے 70 کروڑ ڈالرزکا چینی قرض واپس کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

اسلام آباد:

پاکستان نے اس ہفتے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70کروڑڈالرز واپس کر دیے ہیں،جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر 15.5 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم  چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی،جس نے اس سے قبل اسی قرض کو تین برس کیلیے رول اوورکیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور ایک ارب ڈالرکاسی ڈی بی قرض جون میں میچورہو رہاہے، جسے حکومت مالی سال کے اختتام سے قبل ری فنانس کرانے کی امید میں قبل از وقت واپس کرنے پر غورکر رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئی ایم ایف کامشن 25 فروری سے 11مارچ تک پاکستان کادورہ کریگا،مشن توسیعی فنڈسہولت کے تحت ایک ارب ڈالرزکی قسط اور 20کروڑ ڈالرزسے زائدکی موسمیاتی فنانسنگ کی منظوری کیلیے جائزہ مذاکرات کریگا۔

آئی ایم ایف ٹیم ابتدائی تین روزکراچی میں قیام کے بعد 2 مارچ سے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت شروع کریگی۔

مزید پڑھیں

صنعتی بحالی کیلیے 2 ہزار ارب روپے کا ریلیف پیکج، آئی ایم ایف سربراہ سے پرسوں بات ہو گی

سال 2030 تک پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت چین، عرب امارات اور سعودی عرب کی مالی معاونت پر انحصارکر رہاہے، چین کی جانب سے 6.

6 ارب ڈالرزکے کمرشل قرضے، 4 ارب ڈالرزکے نقد ڈپازٹس اور 4.5 ارب ڈالرزکی کریڈٹ سوَیپ سہولت فراہم کی گئی ہے،جو کم برآمدات اورمحدودبراہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تناظر میں معیشت کیلیے اہم سہارا ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی سالانہ قرض پالیسی رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک بیرونی سرکاری قرض 6 فیصد اضافے کے ساتھ 91.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،جس میں کثیرالجہتی اداروں خصوصاً آئی ایم ایف سے قرضوں میں نمایاں اضافہ شامل ہے۔

کمرشل بینکوں سے قرضہ بھی بڑھا،جس کی بڑی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی گارنٹی کے تحت حاصل کردہ ایک ارب ڈالرکاقرض بتایاگیاہے۔

عرب امارات نے حال ہی میں 2 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کو ایک ماہ کیلیے رول اوورکیاہے، جس کے بعدطویل المدتی توسیع اورشرح سودمیں کمی پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ چین،سعودی عرب اور یو اے ای کے تقریباً 12.5 ارب ڈالرزکے سالانہ رول اوورڈپازٹس پر انحصارکی پالیسی پر بھی اندرونی سطح پر غورکیاجارہاہے۔

وزیرِاعظم  نے حالیہ خطاب میں کہاکہ قرض لیناقومی خودداری پربوجھ ہے اورقرض دہندگان کی شرائط ملکی خودمختاری متاثرکرتی ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات پوری ہوچکی ہیں اورکسی قسم کافوری خلا موجود نہیں ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ارب ڈالرزکے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف