’پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کا میچ دیکھے اور سیکھے کس طرح کھیلنا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے زمبابوے کی جانب سے آسٹریلیا کو بدترین شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ پاکستان کے اچھی مثال ہے، پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کا میچ دیکھے اور سیکھے کس طرح کھیلنا ہے، زمبابوے کے پاس مختصر بلے باز ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے پاس گیم چینجر، پاور ہٹر موجود تھے، اب آپ دیکھ لیں اُن کے ساتھ کیا ہوا؟۔ اے آر وائی نیوز کی اسپورٹس ٹرانسمیشن ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے میزبان سابق کپتان شعیب ملک نے اس موقع پر باسط علی سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جیسے بینٹ نے اننگ کھیلی، ایک سائیڈ انہوں نے سنبھالی رکھی، آپ کو لگتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کا بینٹ والا گیم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔