کراچی:

پاک کالونی میں پولیس اور وفاقی حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والا شوٹر مارا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے باعث پرانا گولیمار کے قریب پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت صالح محمد عرف صوالی کے نام سے کی گئی ہے، جو لیاری گروہ کے مبینہ شوٹر اور بھتہ خور جمیل جدگال کا اہم کارندہ تھا۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس افسر پر مسلح حملے میں بھی ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف آٹھ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا